25 اکتوبر 2015 - 07:51
یمنی رضاکاروں نے دشمن کا ڈرون مار گرایا

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبے تعز کے الدیم علاقے میں ایک جارح ڈرون طیارہ مار گرایا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنما۔ یمن کی سبا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمن کے صوبے تعز کے الدیم علاقے میں ایک جارح ڈرون طیارہ مار گرایا ہے-
یمن کے اس فوجی عہدیدار کے بقول اس جارح طیارے کو ایک انٹر سیپٹر میزائیل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور وہ گر کر تباہ ہوگیا-
سبا نیوز ایجنسی نے اسی طرح سعودی عرب کے بعض دہشت گردوں کو شہر صنعا میں داخل ہوتے وقت گرفتار کرنے کی خبر دی ہے-
یمن کے ایک سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ ان افراد کے نام، مطلوبہ افراد کی فہرست میں شامل تھے اور وہ صوبہ مارب میں جارح عناصر کے شانہ بشانہ، یمنی فوج کے خلاف لڑ رہے تھے-
واضح رہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے چھبیس مارچ سے سابق اور مفرور صدر عبدربہ منصورہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے اور یمنی انقلابیوں کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے، دیگر عرب ملکوں کے ساتھ اتحاد کرکے یمن پر تباہ کن حملے شروع کئے تھے جو اب تک جاری ہیں اور ان حملوں میں اس غریب عرب ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ دسیوں ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور اس ملک کی اسّی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲